اصل مسئلہ معاشی ہے
  اردو زبان
 

اردو زبان
اردو زبان ہماری قومی زبان ہے، بحیثیت قوم ہمارے لئے وحدت کی علامت ہے ۔ اردو کے ساتھ ہمارا رویہ صحیح نہیں ، معلوم نہیں اس میں ہمارا قصور ہے یا ہمارے ارباب اختیار کا ۔۔۔۔؟ ہمارے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ کی کاروائی میں جب کبھی اردو کے حق میں دوچار جملے بولنا نصیب ہوتے ہیں تو وہ بھی انگریزی میں ہی بولتے ہیں۔
انگریزی زبان کو ہم پر زبردستی مسلط کیا گیا تاکہہم ترقی نہ کر سکیں اور ہمارے بچوں اور نوجوانوں کا قیمتی اور کچھ حاصل کرنے کا وقت انگریزی ترجمہ سیکھنے میں خرچ ہوجائے ۔ دنیا کی تمام بڑی طاقتوں اور ترقیافتہ ممالک نے اپنی اپنی زبانوں کے ساتھ وفا کرکے ترقی حاصل کی ہے، امریکا ،برطانیہ،جرمنی، فرانس، جاپان، چین روس سمیت تمام ترقیافتہ ممالک میں تعلیمی نظام ان کی اپنی اپنی زبانوں میں ہے جس کا سب سے بڑا فائدہ ان کے بچوں کو یہ ہوتا ہے کہ انہیں کسی مسئلے یا سائنسی طریقے کو سمجھنے میں دقت نہیں ہوتی کیونکہ جو بات انہیں جس زبان میں سمجھائی جارہی ہے وہ زبان ان کا ٹیچر بھی بولتا ہے، دوست بھی، بازاروالے بھی اور گھروالے بھی ۔ اس لئے ان کا دماغ ترجمہ اور الفاظ کے مطالب کو سمجھنے میں صرف نہیں ہوتا۔
آپ ذرا تصور کریں اگر کیلیفورنیا کے سکولوں میں سرائیکی مسلط کردی جائے تو کیا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ بچے اپنی زندگی کا ایک طویل عرصہ سرائیکی کو سیکھنے اس کے الفاظ کو سمجھنے، بولنے اور قواعدوضوابط کا خیال رکھ کر لکھنے میں صرف کردیں گے اور جب وہ ایک لمبے عرصہ بعد سرائیکی سیکھ جائیں گے اس وقت وہ عمر کی اس حد کو پہنچ چکے ہوں گے کہ جہاں ملک وقوم کے لئے کچھ کرنے کے جذبات ماند ہوچکے ہوتے ہیں۔ سکول کا ٹیچر بچوں کو یہ بات سمجھا رہا ہوگا کہ ”پانی اپنی سطح ہموار رکھتا ہے“ لیکن بچوں کا ذہن اس بات میں الجھا ہوا ہوگا کہ واٹر سرائیکی میں کیا کہتے ہیں ۔۔؟ اسی طرح وقت گزرتے گزرتے امتحان سر پر آجائے گا ور بچے امتحان پاس کرنے کے لئے ترجمے کو رٹا لگارہے ہوں گے چہ جائے کہ وہ اصل مقصد کو سمجھیں۔
میرے دوستو!
کیلیفورنیا میں ایسا نہیں ہورہا بدقسمتی سے ہمارے ساتھ ایسا ہورہا ہے۔
میں یہ نہیں کہتا کہ انگریزی نہیں سیکھنی چاہیے ، انگریزی ضرور سیکھنی چاہئے ۔ جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے یہ صلاحیت دی ہے کہ وہ ایک وقت میں کئی کئی کام کرسکتے ہیں وہ اپنی مرضی سے دنیا کی جس زبان میں دلچسپی رکھتے ہوں ضرور سیکھیں اور اہم مواد اپنی قومی زبان میں ترجمہ کرکے قوم کے نونہالوں کو دیں لیکن پوری قوم کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنا کہاں کی دانشمندی ہے۔۔۔۔۔؟
کیا اردو میں ونڈو نہیں بن سکتی ۔۔؟ کسی سافٹ ویئر کے پیچھے جو پروگرامنگ ہوتی ہے وہ اردو میں نہیں ہوسکتی۔۔؟ کیا کمپیوٹرکی مختلف لینگویجز A.B.C کی بجائےاردو کے حروف تہجی میں نہیں بن سکتی۔۔۔؟ کیوں نہیں۔۔۔۔۔؟؟؟ ایسا ہوسکتا ہے ہمارے نوجوان اس کی صلاحیت رکھتے ہیں، اگر انہیں ایسا کرنے کا موقع دیا جائے۔ انہیں اس طرف راغب کیا جائے تو سب کچھ ہو سکتا ہے۔
کمپیوٹنگ فورم بھی اسی سلسلے کی ایک کاوش ہے لیکن ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے، اس کے لئے سخت محنت کیضرورت ہے ۔ اگر ہم اپنے ارباب اختیار پر توقع لگائے بیٹھے تو کچھ بھی نہیں ہوگا۔ اس لئے سب ساتھی قدم بڑھائیں اور اردو کو ترویج دینے کی ایک زور دار مہم شروع کریں۔
کچھ عرصہ پہلے تک میرے سمیت میرے کئی دوستوں کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ انٹر نیٹ پر اردو زبان میں اتنا زیادہ مواد اور ویب سائٹس موجود ہیں آہستہ آہستہ جب اس بات کا علم ہوا تو بیداری پیدا ہوئی، اب ہمارے علم میں بے شمار اردو ویب سائٹس ہیں۔ میرے خیال میں اس بات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پھیلانا چاہئے کہ انٹر نیٹ پر اردو زبان میں اتنا کام ہورہا ہے تا کہ سوئے ہوئے پاکستانی شیر بیدار ہوجائیں۔اگر کمپیوٹنگ کا ہر ممبرصرف ایک ایک اردو کی ویب سائٹ شیئر کرے تو ہمارے سامنے2096 ویب سائٹس آجائیں گی اور اس طرح کمپیوٹنگ پر اردو ویب سائٹس کی ایک ڈائریکٹری بھی بن جائے گی امید ہے علمدار بھائی اس کی اجازت بھی مرحمت فرمائیں گے۔
اگر کوئی غلطی ہوئی ہو تو میں پیشگی معذرت

http://www.computingpk.com/forums/viewtopic.php?f=16&t=3814&p=30098#p30098

 
  Today, there have been 2 visitors (3 hits) on this page!  
 
This website was created for free with Own-Free-Website.com. Would you also like to have your own website?
Sign up for free